احمدیار،کرنٹ لگنے سے سپرے سنٹر کا منیجر جاں بحق

جمعرات مئی 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) کرنٹ لگنے سے سپرے سنٹر کا منیجر جاں بحق ہو گیا ۔ دکانداروں کی شٹرڈائون ہڑتال ورثاء کا واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 149/EB کارہائشی و چوہدری سپرے سنٹر کا منیجر محمد نوید ولد محمد جمیل دکان کے شیڈ میں کرنٹ آجانے پر ہاتھ چھوجانے سے زندگی کی بازی ہارگیا دکانداروں اور ورثاء نے سٹرک بلاک کرکے واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید الفاظ میں نعرے بازی کی محمد افضل ودیگرنے بتایا کہ متعددبار واپڈا کو شکایت درج کروائی لیکن کوئی عملدرآمد نہ ہونے پر آج قیمتی جان ضائع ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :