ْاینگرو فوڈز لمیٹڈ کے ہمراہ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اینگرو فوڈز لمیٹڈ پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کااہم رکن ہے جس کا ملکی معیشت میں بہت بڑ ا حصہ ہے اور اس نے متعدد اقدامات کے ذریعہ پاکستان کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا ثبوت دیاہے۔ڈیری فارمرز کی تربیت سے لے کر اُن کے روزگار میں بہتری تک اور دنیا کی چھٹی بڑی ڈیری کمپنی، رائل فریز لینڈ کیمپنیا کی جانب سے 486 ملین کی غیر ملکی سرمایہ کاری تک اینگرو فوڈز لمیٹڈ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی وسیع رینج ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے حال ہی میں پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کی نمائندگی کر نے والے اینگروفوڈز لمیٹڈ کے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقات کی جو وفاقی حکومت کی سطح پر اینگروفوڈز لمیٹڈ کے سماجی و اقتصادی کردار کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین، یاور علی نے کی جبکہ اینگرو فوڈز لمیٹڈکی نمائندگی چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈائریکٹر، نوید سعید، چیف فنانس آفیسر، عمران حسین اور جنرل منیجر پبلک افیئرز، ریحان سعید نے کی۔

اس موقع پر اینگروفوڈز نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی کافی بک 'کلرز آف دیوسائی'وفاقی وزیر خزانہ کو پیش کی۔یہ دوسری کتاب ہے جو اینگروفوڈز نے اپنی سسٹین ایبلٹی مہم ط کلرزآف پاکستان طکے تحت متعارف کرائی ہے۔ اس کتاب کے متعارف کرانے کا مقصد ملکی اور غیر ملکی سطح پر پاکستان کے بارے میں پر امن تاثر قائم کرنا ہے۔اس ملاقات کے بارے میں نوید سعید نے بتایا؛ ’نجی اور سرکاری شعبہ کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ دونوں اپنی حکمت عملی یکجا کر کے پاکستان کی زیادہ طویل المیعاد ترقی کے لیے کام کریں۔

‘ وفاقی وزیر نے کافی بک ’کلرز آف دیوسائی‘ اور پاکستان کا پر امن تاثر اجاگر کرنے کے لیے اینگرو فوڈز کی کوششوں کو سراہا۔یہ کتاب اینگروفوڈز کی جانب سے کی گئی طویل الاثر کوششوں میں سے اہم ترین کوشش ہے جو عالمی سطح پرپاکستان کی اور اندرون ملک رائل فریز لینڈ کیمپینا کی نمائندگی کرتا ہے۔اینگرو فوڈز آئندہ نسلوں کے لیے ڈیری سیکٹر کو زیادہ پائیدار بنانے کی غرض سے مضبوط کردار ادا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ حال ہی میں مقرر کیے گئے وزیر خزانہ نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی خوشحالی کی غرض سے کیے گئے اہم اقدامات میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے متعدد کامیاب پروجیکٹس میں اینگرو فوڈز کے کردار کو سراہا جن کا مقصد پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کی ترقی کو تیز کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :