برآمدت میں اضا فہ کیلئے 24 ارب روپے کے ایکسپورٹ پیکیج کا اعلان قابل ستائش ہے، سنیئر نائب صدرایف پی سی سی آئی سیّد مظہر علی ناصر

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر و چیئرمین بجٹ ایڈوائزری کو نسل ایف پی سی سی آئی سیّد مظہر علی ناصر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی جانب سے برآمدت میں اضا فہ کیلئے 24 ارب روپے کے ایکسپورٹ پیکیج کا اعلان قابل ستائش ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس پیکیج کا تعلق برآمدت کی غیر روایتی اشیاء جیسے چھو ٹی انجینئرنگ اشیاء، پنکھے، چمڑ ے کے گلووز، زراعت وغیرہ سے ہو گا۔ مظہر علی ناصر نے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی ان کوششوں کو بھی سراہا ہے جو انہوں نے ایکسپورٹ میں مسابقت کیلئے معاملات کے حل کیلئے کی ہیں اور اگلے 8 سالوں کیلئے برآمدات کا ہدف 150 ارب ڈالر مختص کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے وژن 2025ء کے مطابق حالیہ بجٹ میں خام مال اور مداخل میں 104 اشیاء پر ٹیرف کو ختم اور 28 اشیاء پر کم کرنے کے اعلانات کئے گئے ہیں جس سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور پاکستان کی گلوبل مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کو اپنی ایکسپورٹ کو گلوبل ویلیوچین سے لنک کرنا چاہئے جس میں تیار شدہ اشیاء کی ڈیزائننگ، پروسس اور مارکیٹنگ مختلف ممالک میں ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :