چین کی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

وزیراعظم کے مشیر ناصر خان شرکت کرینگے،علاقائی سلامتی کی صورتحال پر توجہ مبذول کی جائیگی،ترجمان وزات خارجہ

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے مشیرناصر خان جنجوعہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کی سیکیورٹی کونسل سیکرٹریز کے 13ویں اجلاس میں شرکت کرینگے جو 21اور 22مئی کو بیجنگ میں منعقد ہو گا اس کا اعلان چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کیا ہے ،اعلان کے مطابق چین کی مرکزی کابینہ (سٹیٹ کونسل)کے رکن اور وزیر عوامی تحفظ ژائو کیچی ،بھارت کے نائب وزیر قومی سلامتی راجندر کھنہ اور قازیکستان ،قرغیزستان ،روس اور تاجکستان کے نمائندے اجلاس میں شرکت کرینگے،اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان سلامتی تعاون کی ترجہی پر توجہ مرکوز کی جائیگی ۔

تنظیم میں توسیع کے بعد یہ ایس سی او سیکیورٹی کونسل سیکرٹریز کا پہلا اجلاس ہے ،ترجمان لو نے کہا بنیادی کام یہ ہے کہ چنگ ڈائو سربراہی کانفرنس کیلئے سیاسی اور سلامتی کی تیاریاں کی جائیں اجلاس کے دوران چینی رہنماء اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفد سربراہوں سے بھی ملاقات کرینگے،اجلاس کی صدرات چین کی مرکزی کابینہ کے رکن ژائو کیچی کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران شرکاء ایس سی او کے علاقے میں سلامتی کی صورتحال ’’تین قوتوں ‘‘،منشیات کی سمگلینگ ،ٹرانس نیشنل منظم جرائم کیخلاف کریک ڈائو ن میں تعاون اور بین الاقوامی انفارمیشن سیکیورٹی کے تحفظ جیسے مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا،ترجمان نے کہا ہمیں امید ہے کہ تمام طرفین کی مشترکہ کوششوں سے یہ اجلاس سلامتی تعاون کے بارے میں ایس سی او کے رکن ممالک کے اتفاق رائے کو مزید مستحکم بنائے گا اور سیکیورٹی کے شعبے میں رکن ممالک میں تعاون کو مہمز پہنچائے گا، آر او کے ۔

یوسی مشترکہ فوجی مشق کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا جزیرہ کے مسئلے کے بارے میں چین کا موقف واضح ہم نے ہمیشہ اس امر کی وکالت کی ہے کہ تمام متعلقہ فریقین ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں باہمی اعتماد قائم کر سکتے ہیں ۔