پاکستانی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

پاکستانی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی سٹیج اداکارہ اریسہ کیانی اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملتان سمیت بہاولپور، صادق آباد، رحیم یار خان، بھکر، فیصل آباد ، لاہور اور گوجرانوالہ میں متعدد ڈراموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔مرحومہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اداکارہ کے اچانک انتقال پر سٹیج اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ کی وفات پر آرٹسٹ ایسوسی ایشن ملتان نے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :