پاکستانی فلم’’وجود‘‘ کا نیا گانا ریلیز کر دیاگیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’وجود‘ کا نیا گانا ریلیز کردیا، جو یقیناً اب شادیوں کی تقریبات میں سب سے زیادہ بجایا جائے گا۔معروف اداکار جاوید شیخ کی فلم وجود کا نیا گانا ’بے بی نچدی‘ آپ کو بھی ڈانس کرنے پر مجبور کردے گا۔

(جاری ہے)

اداکار دانش تیمور اور اداکارہ سعیدہ امتیاز اس گانے کی ویڈیو میں نہایت پرجوش انداز میں رقص کرتے نظر آئے، جبکہ گانے میں کسی کی شادی کے منظر کو پیش کیا گیا۔

اس گانے میں علی سلیم اور فریحا الطاف بھی نظر آئے، جنہیں اس گانے کی دھن نے کافی متاثر کیا۔خیال رہے کہ فلم وجود کے ساتھ اداکار جاوید شیخ ہدایت کاری میں واپسی اختیار کررہے ہیں۔اس فلم میں دانیش تیمور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو فلم میں پائیلٹ بنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :