شردھا جب بھی پسندکے لڑکے سے متعلق آگاہی دے گی ہم اسے مکمل سپورٹ کریں گے‘ شکتی کپور

جمعرات مئی 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی فلمیں اور اداکاری ہی نہیں ان کی نجی زندگی بھی خبروں کی زینت بنتی ہے اور اس حوالے سے افواہوں کا بازار بھی گرم رہتا ہے۔شردھا کپور کے والد اور ماضی میں کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنیو الے اداکار شکتی کپور اپنی صاحبزادی سے متعلق افواہوں پر مبنی خبروں سے پریشان نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

شکتی کپور نے اپنی فلم کے پوسٹر لانچ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں شردھا کپور کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق واضح پیغام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر والد کی خواہش ہوتی ہے کہ میری کی بیٹی کی شادی اچھی شہرت کے حامل خاندان میں ہو، وہ دن گئے جب والدین اپنے بچوں کیلئے ان کا ہمسفر ڈھونڈتے تھے، آج کل والدین اپنے بچوں کو آزادی دیتے ہیں کہ وہ اپنی پسند سے شادی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :