عالیہ اپنے ملبوسات نیلام کریں گی

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ملبوسات نیلام کرنیکافیصلہ کیاہے۔عالیہ بھٹ کا کہنا ہے وہ اپنے ذاتی وارڈروب سے کپڑے نیلام کریں گی۔

(جاری ہے)

ہندوستانی خبروں کے مطابق عالیہ 'می وارڈروب از سو وارڈروب ' نامی مہم شروع کریں گی۔عالیہ اپنے ملبوسات کی نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم ایک این جی او کو دیں گی۔ یہ این جی او بجلی سے محروم غریب دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا کام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :