کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں ‘سلمان خان نے صحافی کو کھر ی کھر ی سنا دیں

جمعرات مئی 16:40

کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں ‘سلمان خان نے صحافی کو کھر ی کھر ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سلمان خان جیل جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی پر ہی بھڑک اٹھے۔گزشتہ روز سلمان خان کی فلم’’ریس 3‘کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافی نے سلمان خان سے کالے ہرن شکار کیس سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے لگے ہوئے ہیں لہٰذا اگر آپ کو اس کیس میں جیل ہوجاتی تو پروڈیوسرز کا کیا ہوتا کیا آپ اس حوالے سے پریشان تھے۔

(جاری ہے)

اس سوال کا جواب دینے کے بجائے سلمان صحافی پر بھڑک اٹھے اور الٹا صحافی سے سوال کیا’’آپ کیا سوچ رہے ہیں کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں ‘‘۔ جس پر صحافی نے کہا نہیں۔ صحافی کے جواب دینے پر سلمان نے کہا شکریہ میں اس بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :