اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے‘ ملیحہ لودھی

پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،انکے قتل عام پر اسرائیل کی مذمت کر تا ہے ،سلامتی کونسل نے بھی اسرائیل مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا، پاکستانی مندوب کا اسلامی کانفرنس تنظیم کے سفیروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے‘ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے‘ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیل مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا۔

جمعرات کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی منتقلی کے خلاف فلسطینی پرامن احتجاج کررہے تھے۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیل مظالم کے خلاف بیان تک جاری نہ کیا۔ 14 ارکن کی جانب سے بلایا جانے والا سکیورٹی کونسل اجلاس امریکہ نے بلاک کردیا۔