قوم دفاع وطن کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی‘ دہشت گردی کیخلاف افواج پاکستان نے بے مثال قربانیاں دیں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کرنل سہیل شہید کی بہادری کو خراج تحسین

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ قوم دفاع وطن کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی‘ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے بے مثال قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی نے کرنل سہیل شہید کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے بے مثال قربانیاں دیں۔ قوم دفاع وطن کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ دشمن ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے شہید کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور شہید کرنل کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔