سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر افسوس کا اظہار

مادر وطن کے دشمنوں کو کچلنے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں ،ْآصف علی زرداری

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کرنل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مادر وطن کے دشمنوں کو کچلنے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے والے وطن کے جانثار سپوتوں کو سلام کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے شہید کرنل سہیل عابد کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی ان کے ساتھ شریک غم ہیں۔