وور سیز پاکستانی خاتون کو 14 سال بعد ایک کروڑ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ مل گیا

فرح ہمایوں نے 2004 میں لاہور کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدا لیکن قبضہ نہیں دیا جا رہا تھا

جمعرات مئی 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) اوور سیز پاکستانیز کمیشن( اوپی سی) پنجاب کی مدد سے سمندر پار مقیم پاکستانی خاتون کو 14 سال بعد اپنے ایک کروڑ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن اوپی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ برطانیہ میں مقیم مسز فرح ہمایوں نے شکایت درج کرائی کہ انہوں نے 2004 میں لاہور کی ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں 10مرلہ کا پلاٹ خریدا لیکن ابھی تک انہیں پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا ہے اور ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اس حوالے سے لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔

یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے دسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو ریفر کی گئی جس کے ارکان کی کاوشوں سے اوور سیز پاکستانی خاتون کو اپنے پلاٹ کا قبضہ مل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :