صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کا اسرائیلی مظالم پراظہار مذمت

جمعرات مئی 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) صوبائی وزیرانسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے فلسطین کے معصوم شہریوں پر اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ 18مئی کے دن ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘کے طور پر بھر پور طریقے سے منائیں تاکہ دنیا بھر میں ایک واضح پیغام جائے کہ معصوم اور نہتے پوگوں پر خطرناک حد تک بڑھتے اسرائیلی مظالم کسی بھی طور پر قبول نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر فورم پر فلسطین کی حمایت جا ری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :