صوابی ، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،7 اشتہاری اور11 سہولت کاروں سمیت 58مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سرکل چھوٹا لاہور میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 7 اشتہاری ،11 سہولت کار سمیت 58مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف ،پستول ،رائفل اورکارتوس برآمد کرلی، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ایچ او یارحسین جواد خان، ایس ایچ او چھوٹا لاہور نورالامین خان ،ایس ایچ او تورڈھیر نیاز گل خان نے پولیس نفری کے ہمراہ یارحسین ،یعقوبی ،دوبیان اور دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں آپریشن کی ،دوران آپریشن 7 اشتہاری ملزمان جبکہ جرائم پیشہ افراد کو سہولت اور امداد مہیاء کرنے والے 11سہولت کار کو گرفتار کرلئے جبکہ سرچ آپریشن میں 40 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد رائفل ،ایک عدد پستول اور 100عدد کارتوس برآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :