رینجرز نے رمضان المبارک کے دوران امن وامان کے قیام کے لئے جامع حکمت عملی تیارکرلی

جمعرات مئی 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پاکستان رینجرز(((سندھ))کی جانب نے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق اس سلسلے میں مساجد ، امام بارگاہوں ،جماعت خانوں اور دیگر مذہبی مقامات پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں او ر تراویح کے اوقات میں اسنیپ چیکنگ ،،موبائل پٹرولنگ،اور موٹر سائیکل اسکواڈ کے گشت کو مزید موثر اور فعال بنا دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ افطاری اور رات کے اوقات میں شاپنگ سینٹرز ، رمضان بچت بازاروں اور پبلک مقامات پررینجرز کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے ۔عوام الناس کو یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی فرد یا ادارے کو زبردستی زکوت اور فطرانہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہی ۔اس سلسلے میں عوام سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں، اپنے ارد گرد مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز مددگار Whatsappنمبر 0316-2369996 یا رینجرز ہیلپ لا ئن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔