اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابی کے باعث معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی

ملک میں بجلی کی پیداوار 19ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابی کے باعث معطل ہونے والی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ترجمان ظفریاب خان نے کہا ہے کہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار بحال ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ گڈو اور مظفر گڑھ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔ دوسری جانب پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے تک بجلی کی طلب 16ہزار 947میگاواٹ اور پیداوار 19 ہزار میگاواٹ تھی اور کوئی شارٹ فال نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :