کوئٹہ ،پہلے روزہ کی افطاری کیلئے مختلف مقامات پر پکوڑوں ،مچھلی ،دوسری اشیاء خوردونوش کے سٹال لگائے گئے ،عوام کا رش

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کوئٹہ شہر میں پہلے روزہ کی افطاری کیلئے شہر میں مختلف مقامات پر پکوڑوں ،مچھلی اور دوسرے اشیاء خوردونوش کی اسٹال لگائے گئے تھے جن پر زبردست رش دیکھنے میں آیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پہلے رمضان المبارک کے پہلے دن کوئٹہ شہر کے مختلف علاقے میں پکوڑوں ،مچھلی اور فروٹ چاٹ ،سموسوں کی اسٹال لگائے گئے جہاں پر لوگ زبردست خریداری میں مصروف تھے ،مقامی انتظامیہ نے خاص طورپر کاروباری علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ،کوئٹہ شہر کے سب سے مہنگے اور وی آئی پی ہوٹل میں افطار اور سحری کا بندوست کیا گیا ہے ،جہاں پر پہلے روز مشکل سے بکنگ مل رہی تھی کیونکہ زیادہ تر لوگوں نے پہلاروزہ سریناہوٹل میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ فروٹ بازار میں بھی افطاری اور سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے ،کوئٹہ شہر میں ایف سی اور پولیس کا گشت دن بھر جاری رہا اور خاص طورپر افطاری کے موقع پر خفیہ کیمروں کے ذریعے کوئٹہ شہر کے اندرونی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی تھی ،جبکہ شہر میں ایلیٹ فورس کی گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا جگہ جگہ موٹرسائیکل سواروں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا خاص طورپر مساجد اور امام بارگاہوں کی سخت کردی گئی ہے جبکہ تراویح کے موقع پر مساجد کو خوبصورت رنگین بلبوں سے سجایا گیا اور ہر آنے جانیوالے شخص کی نگرانی خفیہ کیمروں سے کی جارہی ہے ،جمعرات کے روز کوئٹہ شہر میں پہلار وزہ ہونے کی وجہ سے زبردست رش دیکھنے میں آیا جبکہ کوئٹہ شہر کے مصروف کاروباری علاقوں میں ٹریفک کا نظام مکمل طورپر درہم برہم ہوگیا اور شدید گرمی میں روزہ دار وں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔