کوئٹہ چرچ دھماکہ از خود نوٹس کیس

سپریم کورٹ نے متاثرین کو بقایا جات رقم ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا

جمعرات 17 مئی 2018 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے کوئٹہ چرچ دھماکے میں متاثرین کی عدم ادائیگی از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاوس کو متاثرین کو بقایا رقم کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیدیانجمعرات کے روز جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اعجاز الااحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کوئٹہ چرچ دھماکے میں متاثرین کی عدم ادائیگی از خود نوٹس کی سماعت کا آغاز کیا تو نمائندہ کرسچن کمیونٹی نے بتایا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج میں سے 72 لاکھ روپے رکھے گئے جو کم ہیں ن۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے ڈی سی کوئٹہ سے استفسارکیاکہ امدادی رقم کی تقسیم میں اتنا وقت کیوں لگا ہے ڈی سی کوئٹہ فاروق عتیق نے کہاکہ میڈیکل لیگل رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے رقم کی ادائیگی میں وقت لگا، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ کیا ایم ایل آردینے میں اتنا وقت لگتا ہی عدالت نے میڈیکل لیگل رپورٹ میں 5 ماہ لگنے پہ معاوضہ کمیٹی کے ممبرڈاکٹر علی مردان سے بیان حلفی طلب کر لیااور کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

مسیحی برادی کے نمائندے نے کہاکہ وزیر اعظم نے چرچ دھماکے میں مرنے والوں کے دس لاکھ فی کس کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نے شدید زخمیوں کے لیے 5 ،5 جبکہ معمولی زخمیوں کے لیے 3،3 لاکھ فی کس کا دینے کا اعلان کیا تھا۔عدالت کا وزیر اعظم ہاوس کو بقایا رقم کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔