سپریم کورٹ نے چارسدہ یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائینڈ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

جمعرات 17 مئی 2018 17:25

سپریم کورٹ نے چارسدہ یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائینڈ کی سزا پر عملدرآمد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے چارسدہ یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائینڈ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ،جمعرات کے روز جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مبینہ دہشتگرد اکبر علی کوسنائی گئی سزا کے خلاف ملزم کی ماں زہرا بی بی کی جانب سے دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اورملزم کیخلاف کارروائی کا فوجی عدالت کا ریکارڈ طلب کر لیا عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اکبر علی کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی۔ یاد رہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے میں 17 افراد جاں بحق 20 زخمی ہوئے تھی۔