ناکافی فنڈز کی وجہ سے ایشین گیمز کے ٹریننگ کیمپ بند

ٹریننگ کیمپ بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے ، سیکرٹری ریسلنگ ارشد ستار

جمعرات 17 مئی 2018 17:25

ناکافی فنڈز کی وجہ سے ایشین گیمز کے ٹریننگ کیمپ بند
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ناکافی فنڈز کی وجہ سے ایشین گیمز کے ٹریننگ کیمپ بند کر دئیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ناکافی فنڈز کی وجہ سے ایشین گیمز کی تیاری کیلئے ریسلنگ، کراٹے اور جوڈو کے کیمپ بند کر دئیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹریننگ کیمپ بند ہونے کے باعث کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز رواں برس اگست میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونگے۔سیکریٹری ریسلنگ ارشد ستار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوںنے کہاکہ کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ بری طرح متاثر ہو رہی ہے تاہم ہمیں بتایا گیا ہے کہ جلد کیمپ شروع ہو جائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :