ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ 31 مئی کو لارڈز گرائونڈ پر کھیلا جائیگا

رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائیگی

جمعرات 17 مئی 2018 17:34

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ 31 مئی کو لارڈز ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ 31 مئی کو لندن کے لارڈز گرائونڈ پر کھیلا جائیگا جس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر سندیپ لیمی چن کو رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن ذاتی وجوہات کی بنا پر سکواڈ سے دستبردار ہو گئے اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلا جائیگا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائیگی۔

(جاری ہے)

لیمی چن نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لیکر ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیمی چن نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ الیون سکواڈ کیلئے منتخب ہونا نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ملک کیلئے باعث اعزاز لمحہ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :