پاکستانی بالر محمد عباس 9 درجے ترقی پا کر تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بالرز میں 29ویں نمبر پر آ گئے،بلے بازوں میں اظہرعلی تنزلی کے بعد ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے

آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ بیٹنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جب کہ ، ویرات کوہلی دوسرے ، جوروٹ تیسرے ، ولیمسن چوتھے اور ڈیوڈ وارنر 5ویں نمبر پر ہیں بالرز میں کگیسوربادا بدستور سرفہرست ، محمد عامر بھی دو سیڑھیاں چڑھ کر 37ویں نمبر پر آ گئے ہیں ،لیگ سپنر شاداب خان نے ایک ہی 14 درجے کی چھلانگ لگاکر104ویں نمبر پر جگہ بنالی،راحت علی کا 39ویں نمبر ہے جب کہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستورنمبرون آل رانڈر

جمعرات 17 مئی 2018 17:40

پاکستانی بالر محمد عباس 9 درجے ترقی پا کر تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستانی بالر محمد عباس 9 درجے ترقی پا کر تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بالرز میں 29ویں نمبر پر آ گئے بلے بازوں میں اظہرعلی تنزلی کے بعد ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ بیٹنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جب کہ ، ویرات کوہلی دوسرے ، جوروٹ تیسرے ، ولیمسن چوتھے اور ڈیوڈ وارنر 5ویں نمبر پر ہیں، آئر لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے اظہرعلی ٹاپ10 سے باہر ہو گئے ، وہ10ویں سے 12ویں نمبر پر چلے گئے ، اسد شفیق 6 درجے تنزلی کے بعد 26ویں سے 32ویں ، سرفراز احمد 5 درجے تنزلی کے بعد 32ویں سے 37ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ، آئرلینڈ کیلئے کیون اوبرائن نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 40 اور دوسری کاوش میں 118 کی ذمے دارانہ اننگز کھیل کر ڈیبیو پر 440 پوائنٹس جوڑ کر 66ویں پوزیشن سے اینٹری ڈال دی، وہ پوائنٹس کے اعتبار سے ڈیبیو کرنے والی کسی بھی ٹیم کے 141 برسوں میں پہلے بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے، ان کی عمدہ کاوش کی بدولت آئرش ٹیم فالوآن کے باوجود بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب ہوئی، انھوں نے مجموعی طور پر158رنز بنائے، ان سے قبل ٹیم کے ڈیبیو ٹیسٹ پر آسٹریلوی اوپنر چارلس بینرمین 447 پوائنٹس جوڑنے میں کامیاب رہے تھے انھوں نے مارچ 1877 میں میلبورن پر انگلینڈ کیخلاف منعقدہ ٹیسٹ میں 165 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، ان کے علاوہ بنگلادیش کے امین الاسلام نے 2001 میں ٹیم کے اولین ٹیسٹ میں 432 رینکنگ پوائنٹس پائے، زمبابوے کے ڈیوڈ ہاٹن نی1992میں اپنے ملک کا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 431 رینکنگ پوائنٹس جوڑے تھے۔

(جاری ہے)

فہیم اشرف نے 83 رنز کی اننگز کھیلنے پر 81ویں پوزیشن پر اینٹری دی،ڈبلن ٹیسٹ میں فتح گر اننگز کھیلنے والے امام الحق کا آغاز 113ویں پوزیشن سے ہوا ،بابراعظم ففٹی بنا کر ٹاپ 100 میں شامل ہو گئے۔بالرز میں کگیسوربادا بدستور سرفہرست ہیں جب کہ پاکستان کے محمد عباس 9 وکٹیں لیکر 9 درجے ترقی پا کر 29ویں نمبر پر آ گئے ، محمد عامر بھی دو سیڑھیاں چڑھ کر 37ویں نمبر پر آ گئے ہیں ،لیگ سپنر شاداب خان نے ایک ہی جست میں 14 درجے کی چھلانگ لگاکر104ویں نمبر پر جگہ بنالی،راحت علی کا 39ویں نمبر ہے جب کہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستورنمبرون آل رانڈر ہیں۔۔