لیگی ایم این اے کرنل(ر) غلام رسول ساہی ان کا بھائی ایم پی اے افضل ساہی تحریک انصاف میں شامل

لیگی ایم این اے عاصم نذیر ،جھنگ سے شیخ وقاص اکرام اور غلام بی بی بھرانہ کی جلد تحریک انصاف میں شمولیت متوقع

جمعرات مئی 17:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے ایم این اے کرنل (ر) غلام رسول ساہی اور انکے بھائی ایم پی اے و سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کا تحریک انصاف میں شامل ہوگئیجبکہ فیصل آباد سے ایم این ایز عاصم نذیر ، جھنگ سے شیخ وقاص اکرم اور غلام بی بی بھرانہ کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے آن لائن کے مطابق ایم این اے کرنل (ر) غلام رسول ساہی اور انکے بھائی ایم پی اے و سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کے بارے اطلاع ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ساہی برادران کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی ایم ۔

این ۔اے نے اپنے چھوٹے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی سابق اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری محمد افض ساہی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اس موقعہ پر پی ٹی کے مرکزی جہانگیر ترین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ ایک ماہ سے حلقہ مین انکی پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہ گردش کر رہی تھیںجنکی وہ تردید کرتے چلے آ رہے تھے ۔

ساہی برادران کیطرف سے پارٹی کی تبدیلی کا فیصلہ کوئی نیا نہیں اس سے قبل بھی پارٹی تبدیل کرتے رہیں ،،ن لیگ سے ق لیگ سے ن لیگ اور اب پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں ،گذشتہ الیکشن میں جب ساہی برادران نے ن لیگ کی بجائے ق لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا اور بری طرح وہ الیکشن ہار گئے تھے جبکہ ساہی فیملی اس سے جونیجو لیگ اور آئی جی آئی اور قبل مشرف حکومت کا حصہ رہے ہیں اور 2013ء کے انتخابات میںمسلم لیگ ق کو چھوڑ کرمسلم لیگ ن میں آئے تھے ساہی فیملی کے تعلق پاک فوج ہے کرنل (ر) غلام رسول ساہی ان کے چھوٹے بھائی محمد اکرم ساہی میجر جنر ل تھے اور محمد افضل ساہی مشرف حکومت میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر تھے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق بہت جلدفیصل آباد سے ایم این ایز عاصم نذیر ااور جھنگ سے شیخ وقاص اکرم اور غلام بی بی بھرانہ کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے ،