ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران صنعتی سیکٹر کو بجلی فراہمی معطل رکھنے کا حتمی فیصلہ

جمعرات 17 مئی 2018 17:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران صنعتی سیکٹر کو بجلی فراہمی معطل رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ،ذرائع کے مطابق صنعتی سیکٹر کو 10گھنٹے کے لئے بجلی کی فراہمی بند ہو گی ، سحری و افطاری کے اوقات میں گھریلو صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے صنعتی سیکٹر میں شام چھ بجے سے لیکر صبح چار بجے تک بجلی بند رہے گی ، حکام کے مطابق سحری و افطاری میں شہریوں کو بجلی فراہم کر نے کیلئے صنعتوں کو بجلی بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ، جبکہ دیگر اوقات میں ضرورت پڑنے پر بھی لوڈ شیڈنگ ہوگی ، علاوہ ازیں رمضان المبارک سے قبل صنعتی سیکٹر کو بجلی کی فراہمی معطل کر کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے ، سسٹم پر لوڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گھریلو صارفین کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :