فیصل آباد، شوہر نے اولادپیدا نہ ہو نے پربیوی کو زہر دے کرقتل کر دیا

جمعرات 17 مئی 2018 17:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) شوہر نے اولادپیدا نہ ہو نے پربیوی کو زہر دے کرقتل کر دیا گیا جبکہ گھر یلو جھگڑوں پر دو خواتین سمیت چار افراد نے زہریلی گولیاں کھا لیں جن میں سے ایک خاتون چل بسی تین کی حالت تشویشناک آن لائن کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ اکبر آباد گلی نمبر11کی رہائشی 28سالہ نوید بی بی کے اولاد پیدا نہ ہونے پر شوہر نے ساتھی فیصل سے ملکر زہریلی چیز پلا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ، 27سالہ نجمہ بی بی زوجہ نعیم سکنہ 214ر ب ، اسماعیل آباد جڑانوالہ سے 25سالہ رضا اوسیف آباد کے اکمل نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جبکہ نو اباں والا گلی نمبر19کی رہائشی 25سالہ گلشن زوجہ نعمان نے کالا پتھر کھا لیا جسے زہریلی کیمیکل نگلنے سے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :