لاہور ؛محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ذمہ داران افسران سے حساس پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں طلب کرلی

جمعرات 17 مئی 2018 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے کمشنروں و ڈپٹی کمشنروں سے ان کے اضلاع میں واقع حساس پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں فہرستوں کی طلبی کا مقصد ان حساس سٹیشنوں پر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی تعیناتی کے ساتھ ساتھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اضلا ع اضلاع کے کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جات جاری کر دئیے ہیں جن میں اس بات کو واضح کیاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی انتظامات سمیت تعینات پولیس اہلکاروں کے طعام کیلئے تقریبا ایک ارب روپے کے فنڈز بجٹ میں مختص کئے ہیں مذکورہ رقم سے حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کھانے کے اخراجات پورے کئے جائیں گے جبکہ مذکورہ فنڈز ہی سے پولیس اہلکاروں کو گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :