قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کل وزیراعظم سے ملاقات کرینگے

نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی، امید ہے کل نام فائنل ہوجائے گا ، خورشید شاہ

جمعرات 17 مئی 2018 17:51

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کل وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) وزیر اعظم شاید خاقان عبا سی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات کل ہو گی جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان متوقع یہ اعلان آج وزیر اعظم سے اپوزیشن کی ملاقات کے بعد ہو نے والی مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے وزیراعظم سے ہو نے والی آج کی ملاقات میں نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر دیا جائے گا اگر اتفاق نہ ہو سکا تو پھر اس میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔