دنیا کے تمام بڑے شہروں میں جہاں صنعتی زونز قائم ہیں ماحولیاتی آلودگی بڑا خطرہ ہے ، وسیم اختر

دنیا کے دیگر بڑے صنعتی شہروں کی طرح کراچی میں بھی سڑکوں پر موجود گاڑیوں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے کے باعث یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے، میئر کراچی

جمعرات 17 مئی 2018 17:51

دنیا کے تمام بڑے شہروں میں جہاں صنعتی زونز قائم ہیں ماحولیاتی آلودگی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں جہاں صنعتی زونز قائم ہیں ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا خطرہ بنتی جارہی ہے، دنیا کے دیگر بڑے صنعتی شہروں کی طرح کراچی میں بھی سڑکوں پر موجود گاڑیوں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے کے باعث یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے اور شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے بھر پور طریقے سے کام کیا جائے تاکہ کراچی کے شہریوں کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول میسر آسکے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز فریئر ہال میں ماحولیاتی بہتری کے لئے کام کرنے والی این جی او ’’ شہری‘‘ کی جانب سے افریقی ملک کینیا سے خصوصی طور پر درآمد شدہ سوسج (Sosages)کے پودوں) (Kigelia کی شجر کاری کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کمیٹی خرم فرحان، شہری کی نمائندہ عامرہ جاوید، وائس چیئرمین سمیر حمید ڈوڈی، ممبر ایگزیکٹو بورڈ دانش زوبی سمیت دیگر افسران اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر محترمہ عامرہ جاوید نے اس پودے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پودے افریقی ملک کینیا سے خصوصی طور پر درآمد شدہ ہیں جو تناور درخت کی صورت اختیار کرکے نہ صرف ٹھنڈی چھائوں دیتا ہے بلکہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کئی فوائد کا بھی حامل ہے اس میں لگنے والے خوش نما پھول تروتازگی کا احساس دلاتے ہوئے فضا کو خوشگوار بناتے ہیں جبکہ اس میں لگنے والی پھلیاں مختلف بیماریوں کے خلاف اینٹی بیکٹریل کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہیں میئر کراچی وسیم اختر نے ’’شہری‘‘ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری اور ماحولیاتی بہتری کیلئے کسی بھی منصوبے یا تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پودے لگانا آسان ہے لیکن ان کی نگہداشت اور آبیاری کرنا مشکل کام ہے، ہر شخص اپنے اپنے علاقوں میں ایک پودا لگائے اور اس کی نگہداشت کی ذمہ داری بھی ادا کرے تو کراچی کو سر سبز و شاداب ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا، انہو ںنے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر کلین اور گرین بنانا ہے تاکہ شہر کو ایک اچھا ماحول فراہم کیا جاسکے، میئر کراچی وسیم اختر نے فریئر ہال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یہاں لگائے جانے والے قیمتی پودوں کی حفاظت کریں اور اس کی نگہداشت بھی کی جائی

متعلقہ عنوان :