فیصل آباد:شہر اورگردونواح میں لوٹ مار کی وارداتیں جاری 45وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

جمعرات مئی 17:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) شہر اورگردونواح میں لوٹ مار کی وارداتیں جاری 45وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ، تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے ستیانہ روڈ پر رات گئے ساجد سے 80ہزار کی نقدی اور تین موبائل فونز چھین لئے ڈجکوٹ خوشی محمد دربار کے قریب سے عابد سے 20ہزار کی نقدی چھین لی گئی چناب کلب چوک میں مسلح ڈاکوئوں نے حسیب سے 10ہزار ، محمود آباد گلی نمبر5میں امتیاز سے پانچ ہزار اواگت میں دلدار سے 14ہزار ، راجہ والا میں خلیل ، ٹھیکری والا میں شمیر سے 16ہزار کی نقدی و موبائل فونز چھین لیا گیا چک نمبر42میں رفیق سے ایک لاکھ کی نقدی ، منصور آباد عامر چوک میں عرفان سے نقدی ، سبزی منڈی میں مظہر سے بھاری مالیت کی نقدی ، قیمتی موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا گیا ، جبکہ 227ر ب کے اطہر اقبال شہرزاد کے گھر سے ڈاکوئوں سوا لاکھ کی نقدی موبائل فونز ، طلائی زیورات چھین لئے گئے ، غلام محمد آباد میں سدھو پورہ میں ڈاکوئوں نے ذوالفقار سی52ہزار کے موبائل و نقدی لوٹ لی چوروں کے گروہ نے بھی ات مچائے رکھی مرضی پورہ میں احسان کے 18قیمتی جانور چور لے اڑے ،کھجوروں والا باغ میں سردار کی دکان سے چور لاکھوں کا سامان و نقدی لے گئے ، سالار والا میں ذوالفقار کی دکان کے تالے توڑ کر چور 80ہزار کی نقدی لے گئے ، باوا چک میں امان اللہ کے جنرل سٹور کا صفایا ہو گیا گلستان کالونی میں ڈاکوئوں نے عمر زاہد کے گھر سے اسلحہ کے زور پر چار تولے طلائی زیورات لوٹ لئے گئے ، پیراں والا میں راشد کی فیکٹری سے قیمتی سامان چوری ہو گیا فتح آباد میں حسن ، ملک پور میں عاصم ، 50ج ب میں ارسلان ، ستیارہ کالونی میں محسن ، ناولٹی پل میں عدنان ، فیضان مدینہ میں کلیم الائیڈ ہسپتال میں عبدالکریم ، زرعی یونیورسٹی میں عبدالاحد عثمان کالونی میں عرفان ، منصور پارک میں عرفان ، جھال چوک میں ولی الرحمان ، ڈگلس پورہ میں عامر ، گلستان کالونی میں نذیر ، ڈججوٹ میں صدیق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں