فیصل آباد:ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق، فائرنگ و تشدد کے مختلف واقعات میں پانچ افراد لہو لہان ، چھت پر سوئی خاتون پر آتش بازی گر گئی ، خاتون بری طرح جھلس کر ہسپتال پہنچ گئی

جمعرات 17 مئی 2018 17:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے فائرنگ و تشدد کے مختلف واقعات میں پانچ افراد لہو لہان ، چھت پر سوئی خاتون پر آتش بازی گر گئی ، خاتون بری طرح جھلس کر ہسپتال پہنچ گئی آن لائن کے مطابق فائرنگ و تشدد کے واقعات میں گولیاں لگنے سے رسول نگر کا رہائشی سولہ سالہ طالب علم علی رضا ‘ریگل روڈ انار کلی میں اشتیاق جبکہ لڑائی جھگڑے کے دیگر واقعات میں پریمئر کالونی کا رہائشی ذیشان ‘سیف آباد کا پندرہ سالہ اکمل حسین اور خالدہ آباد کا پچپن سالہ ارشاد الحق شدید زخمی ہو گئے ‘علامہ اقبال کالونی کی رہائشی پچاس سالہ رشیدہ بی بی زوجہ یٰسین گھر کی چھت پر سو رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے چلنے والی آتش بازی کی زد میں آکر جھلس گئی جسے الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے