شہر بھر میں310مدنی دستر خوان لگائے گئے‘ڈپٹی کمشنر لاہور

جمعرات مئی 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے زون اور مخیر حضرات کے ساتھ ملکر شہرکے مختلف مقامات پر 310مدنی دستر خوان لگائے ہیں اور رمضان المبارک کے پہلے روز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اِن مدنی دستر خوانوں پر روزہ افطار کیا۔

(جاری ہے)

اقبال زون میں37،عزیز بھٹی زون میں 29،داتا گنج بخش زون میں34،گلبرگ زون میں28،نشتر زون میں48،راوی زون میں32،سمن آباد زون میں30،شالیمار زون میں48،واہگہ زون میں12اور سیلانی کی جانب سی12مدنی دستر خوان لگائے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ مدنی دستر خوانوں پر روزہ افطار کا سلسلہ پورا ماہ جاری رہے گا۔ انہوں نے ڈی او انڈسٹری کو بھی ہدایت کی کہ وہ مدنی دستر خوانوں پر انتظامات کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :