رمضان بازاروں میں سول ڈیفنس کے اہلکار تعینات

جمعرات مئی 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر لاہور قاری عالم شیر نے لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اِن کی تعیناتی کا مقصد صارف کی مناسب چیکنگ اور اِن کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے بعد رمضان بازار میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ پولیس کے اہلکار سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر سکیورٹی کے حوالے سے اپنی ڈیوٹیاںسرانجام دے رہے ہیں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے ہر شخص کی چیکنگ کرنے کے بعدرمضان بازار میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :