اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کارروائیاں،14ملزمان گرفتار ،

قبضہ سے منشیات، اسلحہ برآمد ،مقدما ت درج تمام ایس ایچ او ز اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں،ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمن بگوی کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کلو 655گر ام چرس ، ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن و دیگر اشیا ء بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ او ز اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کے دوران14ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تھا نہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی ضمیر الحسن معہ ٹیم نے سٹر یٹ کر ائم میں ملوث چار ملزمان ارسلان ، نعیم ، ندیم احمد اور شیراز کو گرفتار لیا ، ملزمان نے مدعیہ مقدمہ سے نقدی و کا ر ڈ وغیر ہ چھین لیے تھے پولیس نے ملزمان سے مدعیہ کے کا ر ڈ بر آمد کرلیے،مزید تفتیش جار ی ہے، جبکہ سب انسپکٹر ارشد محمود نے ملزم محمد عمر ان سے 120گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے ملزم خان حبیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ایک اور کا رروائی کے دوران سبزی منڈی پولیس نے پا نچ کروڑ 45لا کھ روپے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں اشتہا ری عبد المتین کو گرفتار کر لیا،تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی محمد ندیم نے بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان محمد نو از اور آ صف کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے سب انسپکٹر غلا م مصطفی نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم شوکت مسیح کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار نے ملزم رحمت اللہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی شاہد منیر نے ملزم رحمان حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، جبکہ اے ایس آئی شاہد منیر نے ملزم طیب شاہ کو بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا ، تھا نہ کورال پولیس کے سب انسپکٹر طا ہر خا ن نے ملزم شاہد خٹک سے 1کلو 355گر ام چرس بر آمد کرلی،تھانہ شمس کا لو نی پولیس کے اے ایس آئی اختر اقبال نے ملزم محمد اسما عیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقد ما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے ۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔