Live Updates

مردان پولیس نے رمضان المبارک کی آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا

شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقامات کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات مکمل

جمعرات 17 مئی 2018 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) مردان پولیس نے رمضان المبارک کی آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقامات کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے،شہدائے پولیس مردان کے ورثاء کیلئے خصوصی رمضان المبارک پیکج دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ رمضان المبارک میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کا خصوصی پلان تشکیل دیا جاچکا ہے، ضلعی پولیس سربراہ محمد خرم رشید نے افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاراپنی خود کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، اہم و حساس مقامات ،مساجد اور عوامی مقامات کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات مکمل اور ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کوخصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے پر ہجوم مساجد میں نماز تراویح و ختم القران کے اوقات میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر د ی گئی۔

رمضان المبارک کے دوران سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزخودپولیس پیٹرولنگ ، پولیس چیک پوسٹس اور سیکورٹی گاردات پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کر کے ان کی ڈیوٹی کے اوقات کارمیں ردوبدل کر کے ترتیب دینگے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس رہے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ سٹی سرکل میں اضافی پولیس رائیڈرز سکواڈ اور اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔

شہدائے پولیس مردان کے ورثاء کیلئے خصوصی رمضان المبارک پیکج دینے کے احکامات جاری کئے گئے، شہداء کے ورثاء محکمہ پولیس کے بھی ورثاء ہیں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاراپنی خود کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ۔معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے تاکہ پولیس عوام ایک ساتھ ہو کرمعاشرے میں امن و امان کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر کے قومی فریضہ ادا کر سکیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات