Truecaller نے پاکستان میں برانڈز کے لیے دنیا بھر میں کامیاب اپنا اشتہاری پلیٹ فارم کھول دیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:14

Truecaller نے پاکستان میں برانڈز کے لیے دنیا بھر میں کامیاب اپنا اشتہاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) Truecaller نے پاکستان میں برانڈز کے لیے اپنے ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کا اجرا کر دیا ہے۔ ثنا صفیناز کی لان 18 کمپین نے اس اجرا کا ساتھ دیتے ہوئے Truecallerانوینٹری پر ہفتہ بھر طویل دو علیحدہ علیحدہ روڈ بلاکس میں 33 ملین امپریشنزجنریٹ کیے۔Truecallerپاکستان میں لاکھوں استعمال کنندگان کے ساتھ،جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کو وسیع کرتا رہے گا اور اس علاقے میں ایڈورٹائزرز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے اپنی بے مثال ایڈ انوینٹری کھول رہا ہے۔

پلیٹ فارم کا غیر معمولی روڈ بلاک فارمیٹ ،ان ایپ ویڈیو ایڈز، بینرز اور ایک دوسرے سے متعلق مواد کے ذریعے برانڈز کو آواز کا ایک سو فیصد حصہ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

(جاری ہے)

Truecallerنے پاکستان میں اپنا ایڈ مینجر بھی ایکٹیویٹ کر دیا ہے ۔ٹرو کالر گلوبل سیلز کے وائس پریذیڈنٹ،تیجندر گل نے اس حوالے سے کہا کہ" ٹرو کالر ایڈز کے ساتھ پاکستان میں ہماری آمد اہمیت کی حامل ہے ۔

اس ملک میں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروگرامیٹک ایڈ ورٹائزنگ کے نئے دور کے ابھرنے سے ہمیں ایک بہت بڑا موقع نظر آ رہا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ برانڈز کو حقیقی معنوں میں ایک غیر معمولی روڈ بلاک تجربہ فراہم کریں ۔ثنا صفیناز کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ لیڈسدرہ احمد نے کہا کہ ٹرو کالر کے ساتھ تعلق نے ہمیں ایک بے مثال اور متاثر کن موبائل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کا تجربہ کرنے کے قابل بنایا۔

اس سے ہماری لان18کمپین کو موثر طریقے سے آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے اور مستقبل میں ہمیں اور زیادہ مفید تعاون کی امید ہے ۔برین چائلڈ کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فیصل شیخ نے کہا کہ پاکستان میں صارفین تک پہنچنے کے لیے موبائل ایک اہم مدد گار ہے۔ آپ کسی بھی ڈیجیٹل کمپین سے اسی صورت میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب اس کا ہدف ایسے جدید پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے مقرر کیا گیا ہو جو ہمارے کسٹمرز کی طرز زندگی ایک اہم حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :