نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،دوافراد جاں بحق،8زخمی ہوگئے

جمعرات 17 مئی 2018 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میںدو افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے فوجی چھاونی کے قریب کچہری چوک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر موجود دو افراد جاں بحق ہوئے اور اٹھ زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایاگیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل سوار تھا اور انہوں نے بانچ کلو بارودی مواد کیساتھ فرنٹیئر کور کے گاڑی کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو اپنی گھیرے میں لے لیا اور سرچ اپریشن شروع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :