شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے مزید 4 ہفتے درکار

جمعرات مئی 18:31

شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے مزید 4 ہفتے درکار
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے مزید 3سے 4 ہفتے درکار ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آئے تھے۔ اپنی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 38 سالہ آل رائونڈر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ دبئی میں ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے، گھٹنے کی انجری سے ابھی پوری طرح نجات نہیں پا سکا، مکمل صحتیابی کے لئے مزید 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔