وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں‘ ایک دشمن نے مجھ پر گولی چلائی ، احسن اقبال

اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ جیتنا ابھی باقی ہے،ا دہشت گردوں نے ہمارے ملک کو خون میں نہلایا وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 18:31

وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں‘ ایک دشمن نے مجھ پر گولی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں‘ ایک دشمن نے مجھ پر گولی چلائی ‘ اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے بربادی کے مناظر دیکھے ،صبر کا پیمانہ لبریز ہوا دہشت گردوں نے ہمارے ملک کو خون میں نہلایا۔

ایک دشمن نے مجھ پر گولی چلائی۔ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں۔ عوام کو اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ جیتنا ابھی باقی ہے۔ چھ مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر گولی چلائی تھی۔ دہشت گردوں نے ہمارے مستقبل کو نشانہ بنایا اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :