نو شہرہ ،کچہری چوک کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جا ں بحق، 3افراد زخمی ، زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات مئی 18:31

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) نو شہرہ کے علاقے کچہری چوک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جا ں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے،جن کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس کے مطابق کچہری چوک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جا ں بحق جبکہ 3شدید افراد زخمی ہو گئے، ، زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، دھماکے سے ایک گاڑی کو نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :