برہان انٹر چینج کے قریب المناک حادثے میں 5افراد جاں بحق ، 7سے زائد زخمی

جمعرات 17 مئی 2018 18:22

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) برہان انٹر چینج کے قریب المناک حادثے کے نتیجے میں 5افراد جان بحق جبکہ 7سے زائد افراد زخمی ہو گئے جان بحق ہونے والوں میں 2مرد2خواتین اور1بچہ شامل ہے ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا پولیس ذرائع کے مطابق ویگن میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو اپنے عزیر و اقارب کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سے واپس اپنے علاقے بٹگرام آ رہے تھے کہ برہان انٹر چینج کے قریب ویگن کا ٹائیر پھٹ جانے کی وجہ سے روڈ پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں جواد ولد گل خائستہ ، گل خائستہ ولد وزیر ، زر مراشہ بی بی زوجہ وزیر ، کاکائی بی بی زوجہ گل خائستہ اور روید موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر حسن ابدال پہنچا دیا گیاوزیر اعلیٰ پنجاب نے جان بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تازیت کی اور ڈاکٹروں کی ہدایت کی کہ زخمیوں کو اچھی سے اچھی طبی سہولیات فراہم کریںیہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 3حادثوں میں ٹائر پھٹ جانے کی صورت میں حادثات پیش آ رہے ہیں جبکہ ایسی پبلک سروس وہیکل کے فٹنس ہونے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :