غزہ فلسطین پرا سرائیلی دہشت گردی اور فلسطینی مسلمانوں کی بڑی تعداد میں شہادتوں ‘ اور ٹرمپ انتظامیہ کا بیت المقدس میں امریکی سفارتحانہ کھولنے کے خلاف پوری مسلم امہ سراپہ احتجاج ہے

مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل کی بات چیت

جمعرات 17 مئی 2018 18:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین پرا سرائیلی دہشت گردی اور فلسطینی مسلمانوں کی بڑی تعداد میں شہادتوں ، اور ٹرمپ انتظامیہ کا بیت المقدس میں امریکی سفارتحانہ کھولنے کے خلاف پوری مسلم امہ سراپہ احتجاج ہے اسرائیل امریکہ کی آشیربار سے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے ۔

لیکن عالم اسلام کے حکمران چین کی نیندسور ہے ہیںبیت المقدس میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر خاموش نہیں رہا جا سکتا مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کا اقوام متحدہ نے تماشا دیکھا نوٹس لینے میں سستی برادشت نہیں کی جا ئے گی نہتے مسلمانوں کا قتل عام کسی بھی صورت قبول نہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہے دشمن کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے اسلام کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام بنائیں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ نیلم جاگراں نالہ پل حادثہ سے پورا خطہ سوگوار ہو گیا ہے۔ پل کی خستہ حالت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا افسوس ہے مقامی افراد کو بروقت امدادی کارروائیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوںآزاد کشمیر حکومت فوری اس معاملے کی تحقیقات کروائے بھارت ہمار ا ازلی دشمن ہے جو مختلف حیلے بہانوں سے افراتفری پھیلانا چاہتاہے آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کا تشدد ،ظلم ،قتل و غارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے ۔

اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی اس مسئلہ کا اصل حل ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ ایک جابرانہ فعل ہے جس کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیںکیا ۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اللہ پاک ماہ رمضان کے صدقے مسلمانوں پر رحم فرماتے ہوئے دشمن اسلام کا منہ کالا کرئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے کہا کہ پو ری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے پاک آرمی عوام کے جذبات کی عملی طور پر ترجمانی کر کے دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہے جس پر پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے، افواج پاکستان کی ملکی دفاع کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں۔

پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں، عوام میں فوج اور آئی ایس آئی کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور بھارت کی ایماء پر کچھ گروہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔