تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی مثالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘

موجودہ حکومت آزاد خطہ میں بلا تخصیص ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میر اکبر خان کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی مثالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے موجودہ حکومت آزاد خطہ میں بلا تخصیص ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست تصرف کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے آزادکشمیر میں گزشتہ پونے دو سالوں میں شاہرات تعلیم جنگلات صحت اور دیگر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اس وقت 47 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات جاری ہیں جن میں سے 20 ارب کے اخراجات ہو گئے ہیں موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں اور گڈ گورننس کا نتیجہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی فنڈز کا بروقت اور درست تصرف یقینی بنایا گیا ہے جسکے نتیجہ میں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور آزاد کشمیرکی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اور کابینہ کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے منصوبوں کی مد میں دگنا اضافہ کر دیا گیا ہے آزاد کشمیر کے ایک اضلاع سے دوسرے ضلع اور پاکستان سے ملانے والی شاہراوں پر کام شروع ہے جن میں سے بیشتر منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کا ضامن ہے انہوں نے سی پیک کے منصوبہ کو پاکستان کے معاشی ور یاستی استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی سربراہی میں قائم حکومت نے تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران کئی سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی گئیں جبکہ این ٹی ایس کا نفاذ کر کے اساتذہ کی بھرتی سے ایسا نظام وضع کیا گیا ہے جس سے متعلقہ شعبے کیلیے بہترین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تعلیم کے شعبے میں انتقامی تبادلوں کا تاریک باب ختم کر دیا ہے،ہم معاشرے کی مساوی ترقی کے حامی ہیں اور اس اہم مقصد کیلیے سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیںوزیر جنگلات نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ترقیاتی کشمیر کے ویژن کو جاری رکھا وفاقی حکومت کی جانب سے وافر فنڈز کی فراہمی سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد ملی گی اورفنڈز کی دستیابی کی وجہ سے منصوبہ جات بروقت مکمل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ساڑھے پچیس ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ لیپہ ٹنل کہوڑی ٹنل سرگن جلکھڈ بائی پاس شونٹھڑ جگلوٹ سڑک کے منصوبے حکومت پاکستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے پر وزیراعظم پاکستان کے شکرگزارہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب سے زائد مالیت کی اٹھمقام کیل سڑک آزادکشمیر کے ذاتی بجٹ سے تعمیر کی جاے گئی اپنے بجٹ سے تعمیر کرینگے۔