کرنل سہیل عابد شہید کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں‘ ان جیسے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، عمران خان کا ٹویٹ

جمعرات مئی 18:27

کرنل سہیل عابد شہید کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں‘ ان جیسے جوان ہمارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرنل سہیل عابد شہید کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں‘ کرنل سہیل عابد جیسے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران نے کہا کہ کرنل سہیل جیسے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ کرنل سہیل عابد شہید کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے شہید کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ کے لئے دعا کی۔