کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40ڈگری سنٹی گریڈ رہا،گرمی کا یہ زور پورے ہفتے ہی جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 17 مئی 2018 18:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے ہی روزے میں سمندری ہوائوں کی بندش کے باعث شدید گرمی رہی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میںدرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔ تاہم سمندرکی جانب سے چلنے والی ہوائوں کی بندش اور حبس کے باعث گرمی کی شدت 42 ڈگری محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا یہ زور پورے ہفتے ہی جاری رہے گا۔