نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور نیوٹیک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات مئی 18:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) جامعہ سندھ کی ترقی اور طلباء و طالبات کے فائدے کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی مسلسل کاوشوں اور جستجو کے نتیجے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور وزیراعظم کے یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے چوتھے فیز کے تحت نوجوانوں کو ہنر کی تربیت دینے کے سلسلے میں جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، یادداشت کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی جانب سے جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں 100 طلباء و طالبات کو فائن آرٹس، پروفیشنل فوٹوگرافی اور ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں چھ ماہ کی تربیت دی جائے گی، جو کہ نہ صرف بالکل مفت ہوگی، بلکہ تربیت حاصل کرنے والوں کو ماہانہ 3000 روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا اور چھ ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں اسناد سے بھی نوازا جائے گا، تربیت حاصل کرنے والوں کو ریجنل، صوبائی اور ملکی سطح پرہونے والے مقابلوں میں شامل ہونے کا موقع بھی دیا جائیگا، جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کو نقد انعام دیا جائیگا، اسی طرح یہ مقابلے ملکی سطح پر بھی منعقد ہونگے، جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ڈیڑھ لاکھ، دوسری پوزیشن پر ایک لاکھ، جبکہ تیسری پوزیشن پر 75 ہزار انعام دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نعمت اللہ خلجی، تربیتی پروگرام کے کنوینر حسام الدین میرانی، تربیت دینے والے استاد سعیداحمد منگی اور ان کی پوری ٹیم کی محنتوں کو بھی بے حد سراہا۔ اس موقع پر نیوٹیک کے ڈپٹی ڈائریکٹرز عزیز اللہ چانڈیو اور عبدالعزیز سوہو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :