جامعہ سندھ جامشورو کا رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان

جمعرات 17 مئی 2018 18:27

حیدرآباد17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران انتظامی و تدریسی شعبوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انتظامی شعبوں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر سوا دو بجے تک دفتر کا وقت ہوگا، جبکہ بروز جمعہ صبح 8 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک آفس کا وقت ہوگا اسی طرح تدریسی شعبوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے تک ہونگے، جبکہ بروز جمعہ تدریسی شعبے صبح 8 بجے کھلیں گے اور ایک بجے بند ہونگے رجسٹرار جامعہ سندھ ساجد قیوم میمن نے اس ضمن میں سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :