ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی سطح کا آٹوموٹو لائٹنگ ادارہ زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے خرید لیا
جمعرات 17 مئی 2018 18:31
(جاری ہے)
زیڈ کے ڈبلیو کی مصنوعات میں یورپ کے اعلیٰ سطح کے آٹو موٹو برانڈز جیسے آڈی، بی ایم ڈبلیو، پورشے اور ڈائیمر سمیت دیگر شامل ہیں۔
زیڈ کے ڈبلیو کے تعاون سے ایل جی کی بڑھتی ہوئی ویہکل کمپونینٹس آپریشن میں اعلیٰ معیار کے آٹوموٹو لائٹنگ کا شعبہ فروغ پائے گا جس کی بدولت روایتی آٹو لائٹنگ کے مقابلے میں یہ زیادہ تیزی سے اپنی جگہ بناسکتی ہے۔ زیڈ کے ڈبلیو کا لائٹنگ بزنس میں اعلیٰ معیار کے ویہکل پرزہ جات اور متعلقہ سامان پر توجہ دی جاتی ہے۔ روایتی ہیلوگن لائٹ سے لیکر ایل ای ڈی اور لیزرز تک زیڈ کے ڈبلیو اپنے آپ کو دنیا میں ان چند گنی چنی کمپنیوں میں شمار کرتی ہے جو میٹرکس ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس تیار کرتی ہے۔ اپنی پوری تاریخ میں زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے لیزر ہیڈ لائٹس میں کافی پہلے سے سرمایہ کاری کی تھی۔ اب ایل جی اور زیڈ کے ڈبلیو ہائی ریزولوشن انفارمیشن ڈسپلے اور سڑکوں سے جمع شدہ انتباہ کو سینسر کی مدد سے جمع کرے گی۔ اس میں خودکار ڈرائیونگ کیمرے اور آٹوموٹو کمیونکیشنز بھی شامل ہیں۔ ایل جی الیکٹرانکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو سیونگ جن نے کہا، "اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کے آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس پھیلنے کا نیا موقع ہے اور مستقبل میں بھی اسکی ترقی کے بھرپور امکانات ہیں۔ زیڈ کے ڈبلیو کی پروڈکٹ میں بہتری لانے کی استعدادکار کے ساتھ ایل جی کی گلوبل پروڈکشن کا تجربہ اور بین الاقوامی بزنس نیٹ ورک سے دونوں کمپنیوں کو مستقبل کی آٹو مارکیٹ میں بہت زیادہ مواقع ملیں گے جن میں انٹیلی جنٹ لائٹنگ سلوشنز شامل ہیں۔" ایل جی کی ویہکل کمپونینٹس کمپنی آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس دیکھتی ہے۔ سال 2017 میں 26 فیصد اضافے سے اسکی سیلز گروتھ 3.15 ارب ڈالر ہوگئی۔ عالمی آٹوموٹو لائٹنگ مارکیٹ 2020 تک 24.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں مجموعی طور پر ہیڈ لائٹس کا حصہ 70 فیصد ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کو آٹوموٹو لائٹنگ کے کاروبار میں لائٹس سے متعلق مصنوعات جیسے ہیڈ لائٹس کی رینج میں وسعت لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.