بین الاقوامی یونیورسٹی کی دعوة اکیڈمی یکم جون کو فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فہرست جاری کرے گی

جمعرات 17 مئی 2018 18:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) بین الاقوامی یونیورسٹی کی دعوة اکیڈمی یکم جون کو فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فہرست جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اعتکاف کیلئے 527 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

دعوة اکیڈمی فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے جہاں ہر سال ملک بھر ایک بڑی تعداد میں مسلمان رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ فیصل مسجد میںا عتکاف بیٹھنے والے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ فہرست میں نام آنے کے بعد سحری اور افطاری کے اخراجات کیلئے 5500 روپے فیصل مسجد کے حبیب بینک کے اکائونٹ میں جمع کرائیں۔ ہر سال800 افراد فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :