Live Updates

مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژنکے عہدیدداروں کی میٹرواورنج ٹرین منصوبہ مکمل ہونے پر خادم اعلیٰ پنجاب کومبارک باد

میٹرو ٹرین منصوبہ سیاست کے میدان میں مخالفین کیلئے ایک بھونچال سے کم نہیں ہے، حاجی شاہجہان،نورخان اخوندزادہ،عبدالرحیم اعوان

جمعرات 17 مئی 2018 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کراچی ڈویژن کے نائب صدر حاجی شاہجہان، جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ اورلیبرونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم اعوان نے میٹرواورنج ٹرین منصوبہ مکمل ہونے پر خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کومبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبہ سیاست کے میدان میں مخالفین کے لئے ایک بھونچال سے کم نہیںہے،عمران خان کا سیاست میں آ نااچھا ثابت نہیں ہوا،پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، یہ ہر وقت ایمپائرکی انگلی کے اشارے کے منتظر ہیں،اور اقتدار میںچور دروازے سے آنے کے خواہش مند ہیں،عوام ان کے منفی اور انتشار کے ایجنڈے کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔

جمعرات کو جاری بیان میں مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور پنجاب حکومت نے منصوبوں میں رفتار، معیار اور شفافیت کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے،میرٹ اور شفافیت ہماری حکومت کا سکہ رائج الوقت ہے ،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،2018کے جنرل الیکشن میں بھی انشاء اللہ کامیابی ہماری ہی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔

آئندہ نسلوں کو جھوٹ اور الزام تراشی سے پاک ایک، خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور ڈکٹیٹر مشرف کے دور حکومت میں پنجاب کے حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے، ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ آج شفافیت کا دور دورہ ہے اور وسائل دیانتداری سے صرف کئے جا رہے ہیں۔ منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شفافیت پر ترقی مخالفین کو پریشانی ہو رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات